جمعیت طالبات کی جدوجہد سراپا عہد و وفا ہے‘فاطمہ فہیم

212

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ فاطمہ فہیم نے کہا ہے کہ جمعیت طالبات کی جدوجہد سراپا عہد و وفا ہے اور ہم رب العزت کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس مقصد عظیم کے لیے منتخب کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ناظمہ اعلیٰ فاطمہ فہیم نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات طالبات کی نمائندہ تنظیم ہے جو معاشرے میں خیر کو عام کرنے کے لیے51 سال سے میدان عمل میں موجود ہے۔ دعوت و عظیمت کا یہ بہر بے کراں اپنی آب و تاب سے چمکتا ہوا اپنی منزل مقصود صراط مستقیم کی جانب رواں دواں ہے۔ اللہ تعالی اس میں مزید برکت عطا فرمائیں۔