پاکستان عالمی معاہدوں کی پاسداری کیلیے پرعزم ہے، امین اسلم

212

اسلام آ باد ( آن لائن ) وزیراعظم کیموسمیاتی تبدیلی بارے خصوصی مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاہدے پر مونٹریال کے تحت اوزون کے لیے نقصان کا باعث کیمیائی مادوں کی درآمد 50 فیصد کم کر دی ہے، پاکستان نے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری کرتے ہوئے اوزون کے لیے نقصان کا باعث ایچ سی ایف سی کی درآمد کو 35 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور خاص طورسے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری سمیت تمام عالمی معاہدوں کا ذمہ دار شرکت دار ہے۔