کرایے کے ترجمان‘ لوٹے اپنا سامان باندھ لیں‘ مریم اورنگزیب

121

اسلام آباد(صبا ح نیوز) مسلم لیگ( ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں،سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔ان خیلات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا ہے اور اب کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے پاکستان کا وزیر اعظم کون ہے ، سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔