حبیب جالب کے بیٹے ناصر جالب وفات پا گئے

119

اسلام آباد (صباح نیوز)معروف عوامی شاعر حبیب جالب مرحوم کے بیٹے ناصر جالب وفات پا گئے۔مرحوم شوگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان دنوں ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے کہ گزشتہ شام خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج پیر کو احمد ہاسنگ سکیم اتفاق ٹاؤن منصورہ ملتان روڑ پر ادا کی جائے گی۔مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیٹے،2 بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔