چیئرمین EOBI اپنا قبلہ درست کریں‘ شکیل احمد شیخ

206

EOBIکے چیئرمین سمیت تمام افسر اپنا قبلہ درست کریں اور محنت کشوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں ان کے تمام عیش و عشرت ان محنت کشوں کے خون پسینہ کی کمائی سے ہی جاری و ساری ہیں لیکن یہ محنت کش ہی جب بڑھاپے کی عمر کو پہنچتے ہیں جب خواتین اپنے سر کا تاج کھو بیٹھی ہیں اور بچے یتیمی کا دکھ برداشت کررہے ہوتے ہیں ان دنوں میں EOBIکی پنشن ان کے لیے ایک بڑا سہارہ ہوتی ہے لیکن تقریبا تما م ریجن خصوصا حیدرآباد ریجن کے افسروں کا رویہ محنت کش دشمنی پر مشتمل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے سیکریٹری شکیل احمد شیخ ،حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر رہنمائوں نے حیدرآباد پریس کلب پر EOBIحیدرآباد ریجن کے ستائے ہوئے محنت کشوں ، بیوائوں اور یتیم بچوں کے ایک مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شکیل احمد شیخ نے کہا ہے EOBIایک مزدور دوست ادارہ ہے جس پر مفاد پرستوں کا قبضہ ہو گیا ہے اور وہ اپنے مفاد پرستی میں اتنی اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں غریب بڑھے ، بیوائوں اور یتیم بچوں پر بھی ترس نہیں آتا اور انہیں پنشن جاری کرنے کے بجائے دفتروں کے دھکے خانے پر مجبور کرتے ہیں اور کھلے عام فرمائشیں کرتے ہیں اعجاز حسین نے کہا کہ حیدرآباد ریجن میں مفاد پرستوں کا ٹولہ سرمایہ داروں کا عالہ کار بناہوا ہے محنت کشوں کی مکمل رجسٹریشن نہیں کرائی جا رہی چندہ وصولی میں غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور فیکٹریوں کی بندش غریب محنت کشوں کا جرم بن چکی ہیں جو بھی محنت کش کسی بند فیکٹری کا سروس سرٹیفکیٹ اور ثبوت جمع کرواتا ہے تو یہ حکام اسے تسلیم کرنے کے بجائے مسترد کردیتے ہیں اور محنت کشوں کو پنشن جاری کرنے سے کھلے عام انکار کردیتے ہیں اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران نے مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے بیرون ملک پاکستانی اور ہیومن ریسورسس ڈیولپمنٹ ذولفقار علی زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف کے اس دور میں محنت کشوں کے ساتھ ہونے والے اس ظلم اور زیادتی کا نوٹس لیں اور EOBIکے چیئرمین سمیت تمام افسران کو واضح احکامات جاری کریں کہ وہ پنشن کلیم پر غیر ضروری اعتراضات لگانے اور تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر NLF اس زیادتی کے خلاف ملک گیر سطح پر سطحی احتجاج بلند کرے گی۔