کیسکو میں ریفرنڈم کمپنی کی سطح پر ہوں گے

228

کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا اجلاس کیسکو کے مرکزی دفتر میں زیر صدارت جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری ارشاد، حاجی عبد المجید، عزیز احمد سارنگزئی، نصر اللہ بنگلزئی، حاجی عبد الغنی، آصف شاہوانی، حاجی عبد السلام ودیگر ڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد کاکڑ نے کہاکہ اسلام آباد کمپنی یونین کی جانب سے کمپنی وائزریفرنڈم کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار NIRC اسلام آباد کے حالیہ فیصلے کے مطابق نام نہاد یونین سی بی اے ختم ہوچکی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیز میں ریفرنڈم ہوا تھا جس کی میعاد 2020 میں ختم ہوچکی ہے اب کسی بھی یونین کو CBA کی حیثیت حاصل نہیں ہے۔