پاکستان میں ڈیمینشیا کے مریضوں میں اضافے کا خدشہ

343
عالمی یوم الزائمرز کے موقع پرڈاکٹر کیراجون ‘ڈاکٹر من موہن کویٹہ ‘ڈاکٹرواسع شاکرودیگر خطاب کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی یومِ الزائمرزکے موقع پرپاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے زیر اہتمام آغا خان اسپتال کے تعاون سے ’الزائمرزپرتازہ پیش رفت‘کے عنوان سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار کا مقصد یاد داشت، سوچنے و معذورکرنے والی اِس جان لیوا بیماری اوراسکے علاج کی جانب ہونے والی پیش رفت و طریقہ کار کو فروغ دینا تھا۔ویبنار میں 3 ممالک سے 9ماہرین دماغ و اعصاب نے مختلف موضوعات پر تازہ تحقیق پیش کی۔’پاکستان میں ڈیمینشیا کا بڑھتا بوجھ‘کے عنوان سے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیاقت کالج آف میڈیسن ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ اس مرض کا شکار عمر رسیدہ افراد ہوتے ہیں اورپاکستان کی آبادی میں اس وقت 4.3 فیصد عوام 60 سال سے زائد عمر کے ہیں۔اس وجہ سے پاکستان میں بھی ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے امکانات ہیں اسکے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی آگہی درکار ہے۔ویبنار سے انڈین اکیڈمی آف نیورولوجی کے صدر،نیو دہلی سے ڈاکٹر من موہن ،سنگاپور سے ڈاکٹر کیرا جون،آغا خان اسپتال کے صدرشعبہ نیورولوجی ڈاکٹر محمد واسع ،سینئر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز وہرہ ،صدر شعبہ نفسیات جناح اسپتال ڈاکٹر پروفیسر اقبال آفریدی ودیگر نے خطاب کیا۔