ایک ہفتے کے دوران 948 ملزمان کو گرفتار کیاگیا‘پولیس

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 948 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیاپولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 96 کلو سے زائد چرس، 2 کلو ہیروئن اور 20 گرام آئس برآمد کی۔رہزنوںسے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 131 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمع ایمونیشن اور ایک گرنیڈ تحویل میں لے لیا جسے فارنزک کیلیے بھیج دیاگیا۔گزشتہ ہفتے پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران 7 مقابلے ہوئے جس میں شہریوں سے لوٹ مار میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 21 ملزمان گرفتار کیے۔
اور چوری/چھینی گئی 15 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں، 01 رکشااور 02 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔