جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا

186

اسلام آباد(جسارت نیوز) جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ(کل)منگل سے شروع ہوگا. پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 30 جنوری 2021 ء تک ڈھاکا / بنگلہ دیش میں کھیلا جا ئے گا، اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی جدید سائنسی تکنیک سیکھانے کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاریوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ 22 ستمبر سے آرمی فزیکل فٹنس اسکول ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 ستمبر2020ء کو کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔آفیشلز میں دانش کلیم ہیڈ کوچ، رانا ظہیراحمد بابر کوچ، محمد عمران کوچ، مدثر علی خان کوچ، زاہد افضل کوچ، ابوزرعمراو ویڈیو تجزیہ، محمد عا بد امین فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین برائے سلیکشن کمیٹی منظورجونیرکی سفارش پر صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجادکھوکھرکی ہدایت پر 35 کھلاڑیوں کو کیمپ کی منظوری دی۔جن میں فل بیک ارباز احمد ،سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان،ریحان بٹ ، احتثام اسلم، ہالف بیک: موئن شکیل، عقیل احمد، رضوان علی،اْسامہ، عاصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر ، قیصر ،عبدالباسط فارورڈز رومان خان ،غظنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل طیف ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شازیب خان ، حماد ایاز شامل ہیں۔