سلیم ملک کی اپیل پر سماعت 30ستمبر کوہوگی

221

اسلام آباد (جسارت نیوز) ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔ سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔