ٹک ٹاک وڈیو بنانے والے 3 نوجوان ندی میں ڈوب گئے

421

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے چکر میں تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں میاں بیوی شامل ہیںتفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں کی شناخت زبیر ولد یوسف 22 سال، سجاد 20 سال، شہزاد ولد صدیق 21 سال کے ناموں سے ہوئی،فلاحی ادارے کے غوطہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر انہیں ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے اسی دوران ٹک ٹاک وڈیو بنانے کی کوشش میں ندی میں گرگئے۔مرنے والے نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔سہراب پر گوٹھ شیل پمپ کے قریب ایک تیزرفتار ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں اس پر سوار39سالہ عبدالحق ولدحاجی محمد جاں بحق ہوگیا۔ سپرہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب نالہ سے ایک شخص کی 15روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق لاش ناقابل شناخت ہے کورنگی گلزار کالونی میںایک گھر سے 2سے3دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 55سالہ گلزار کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹائون میںکرنٹ لگنے سے 18سالہ حسن ولد عالمگیرجاںبحق ہوگیا۔فیروز آبا دتھانے کی حدود میںواقع شیرپائو کالونی سے 17سالہ جویریہ دختراشفاق اور21سالہ جمال حسین ولد ظہیر حسین کو تیز دھار آلے وار کر کے زخمی کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ، پولیس کے مطابق حملے سے متاثرہ لڑکی جویریہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ چاچا نے چار لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو رشتے کے لیے لڑکی والوں نے گھر بلایا اور حملہ کیا اور حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ۔آ دم جی نگر زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب گھر میں30سالہ سمیر ولد جہانزیب اور اس کی 25سالہ بیوی شازیہ کونامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی بیان دینے کے قابل نہیںہیں ان کے ہوش میںآنے کے بعد صیح صورتحال سامنے آئے گی،کورنگی صنعتی ایریا میں سی این جی بھروانے کے دوران ہونے والے گیس کاسلینڈر پھٹنے سے 33سالہ رمیز شدید زخمی ہوگیا۔
اور اس کی دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہوگئیںزخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکروہ جاں بحق ہوگیا سلنڈر کے دہماکے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا اس واقعے میں بس اور قریب کھڑی کوسٹر کو بھی نقصان پہنچا کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس بس میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔