حقوق کراچی مارچ شہرکی ترقی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا‘ڈاکٹرفواد

354
performance briefing

کراچی (پ ر)حقوق کراچی تحریک ،اہل کراچی کے غصب شدہ حقوق کی پرزور آواز ہے۔ حقوق کراچی مارچ شہر کے جائز حقوق کی بحالی اور کراچی کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس بات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع شرقی کے سیکرٹری ڈاکٹر فواد احمد نے علاقہ فیصل کینٹ کے تحت ورکرزْکنونشن سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیان کراچی جن بلدیاتی مسائل سے دوچار ہیں وہ حکومتوں اور اداروں کی فوری توجہ چاہتے ہیں لیکن عدم توجہی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں اور مسائل کے حل پر ارباب اختیار کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی فیصل کینٹ گلستان جوہر کی حدود میں جوہر چورنگی تا پہلوان گوٹھ نالہ انتہائی مخدوش ہے اور علاقہ مکینوں کے لیے کئی پریشانیوں کا باعث ہے۔انہوں نے حکومت اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے پر توجہ دی جائے اور جلد اس کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔