اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ: پاکستان کی امن استحکام میں چین کی تعریف

714

آج اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس میں پاکستان نے عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں چین کے فعال کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز کا اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردار کے لئے پاکستانی حکومت ہمیشہ چین کی بہت مشکور رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر کی حیثیت سے چین نے نہایت ہی منصفانہ، اصولی اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چائنا اسٹڈیز سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر اعوان نے کہا 75 سالوں سے اقوام متحدہ پرامن طریقوں سے تنازعات کے حل کے لئے کوشاں ہے اور چین کا اس میں فعال کردار ہے۔