موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

577

موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

متاثرہ خاندان لیہ جا رہا تھا کہ حادثے کے شکار  ہوگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کمسن بچے کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔