شاہین آفریدی کی شانداربولنگ، 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر

282

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے،انہوں نے یہ کارنامہ  ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے  انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں ہونے والے کاؤنٹی کرکٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مڈل سکس کے بیٹسمینوں کو بے بس کیے رکھا، انہوں نے 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا۔

شاہین آفریدی نے آخری 4 وکٹیں 4 مسلسل گیندوں پر حاصل کیں اور نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی بن گئے۔