پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

230

لاہور: جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ پنجاب حکومت نے ڈرگ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کابینہ نے عوامی مفاد میں پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کی منظوری دی، سابق دور میں غیر جعلی کاسمیٹکس بنانے والے مافیا کو کھلا چھوڑا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ ادارے سوئے رہے اور جعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے، مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی، کینسر، الرجی اور جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزا سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔ جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے وسیع تیار مفاد میں پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو کابینہ نےمنظور کیا ہے۔