شمالی وزیرستان: میران شاہ میں پاک فوج کا آپریشن، 2 جوان شہید

774

راولپنڈی: شمالی وزیرستان  کے ضلع  میران شاہ میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے علاقے اسپالگا  میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کی موجوگی پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سوات کےرہائشی 38سالہ حوالدار تاجبر علی اور پارہ چنار کے رہائشی 22سالہ سپاہی رشید شامل ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے  میں آپریشن شروع کردیا ہے اور دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کرکے کلیئرنس کا عمل کررہے ہیں۔