ان کہی، کراچی آرٹس کونسل میں 20اکتوبر سےشروع

413

کراچی: حکومت کی اجازت سے ایس او پی کے ساتھ آرٹس کونسل میں ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی میں گزشتہ روز جشن آزادی کے کامیاب فیسٹیول کے بعد اب تمام پروگرام معمول کے مطابق ہوں گے،  ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ایک پروگرام  کے  منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کراچی آرٹس کونسل نے حکومت کی ہدایت پر ایس او پی پر مکمل عمل کرتے ہوئے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس موقع پر حسینہ معین، ساجد حسن، آمنہ الیاس داور محمود اور ثاقب سمیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث ان کہی تھیٹر ملتوی کردیا گیا تھا مگر اب ہمارے ملک میں کورونا کا زور کم ہو گیا ہے اور حکومت نے بھی زندگی بحال کرنے کی اجازت دےدی ہےتو ایس او پیز کے ساتھ آرٹس کونسل نے ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہےجبکہ بہت سارے فیسٹیول ترتیب دئے گئے ہیں جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

احمد شاہ نے کہا کہ طویل لاک ڈاون کے بعد آرٹس کونسل شہریوں کے لئے بہتر سہولتیں نئے انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں پلے رائٹر حسینہ معین نے کہا کہ ان کہی کو دوبارہ لانے کا مقصد نئی نسل کو پیغام دینا ہے کہ اس دور میں ہمیں محبتوں کی ضرورت ہے، جب تک دلوں سے نفرت نہیں مٹے گی آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، اسی پیغام کے فروغ کے لئے یہ کہانی پہلے بھی لکھی گئی تھی اور آج دوبارہ لکھی گئی ہے۔

اداکار ساجد حسن نے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک جو کرونا وائرس سے محفوظ رہےاور حسینہ معین اس ملک کی لیجنڈ ہیں جن کا قلم ٹریفک روک دیتا تھا ،  یہ بہت تحقیق کر کے لکھتی ہیں۔

دوسری جانب کراچی آرٹس کونسل میں عوامی فیسٹول جاری ہے اور ایس او پیز کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد اس فیسٹول و دیگر پروگرامات دیکھنے آرہے ہیں۔

واضح رہے شہری ایس او پی کو استعمال کرتے ہوئے احمد شاہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ  کراچی آرٹس کونسل ملک میں منفرد ادارہ ہے اورحکومت کو اس کی مستقل سرپرستی کرنا چاہئے۔