اے پی سی: قانونی اقدامات سے روک کر نشر کرنے کی اجازت

466

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس (اے پی سی) دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں خطاب کیا۔

میڈیا کے مطابق نواز شریف کی تقریر  چینلز پر نشر ہونے پر حکومتی اراکین نے قانونی اقدامات شروع کرلیے تھے جبکہ دیگر میڈیا اداروں کو منع بھی کردیا گیا لیکن وزیراعظم پاکستان نے انہیں کسی قسم کی قانونی  ردعمل سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نوازشریف کی تقریر چینلز پر نشر کرنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے۔