بیروت دھماکا: 9 شامی شہری تاحال لاپتہ

486

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے ایک ماہ بعد بھی 9 افراد کی لاشیں لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کو ایک ماہ گزر چکا لیکن 9 شامی شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت دھماکا: ایک ماہ بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار

لبنانی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 شامی شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فوج نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک دھماکے کی فائل بند نہیں کریں گے۔

بیروت دھماکا:

بیروت میں 4 اگست کو منگل کے روز یکے بعد دیگرے کئی زوردار دھماکے ہوئے تھے۔یہ دھماکے دارالحکومت کی بندرگاہ پر ہوئے جن کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 6 ہزار زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بندر گاہ پر 2,750 ٹن امونیم نائٹریٹ بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ذخیرہ کیا گیا تھا جو ان دھماکوں کا سبب بنا تھا۔ یہ مواد گزشتہ 6 سال سے وہاں موجود تھا۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق ان دھماکوں کی شدت کئی سو ٹن بارودی مواد کے برابر تھی۔

(یوٹیوب ویڈیو بشکریہ وائس آف امریکا نیوز)