دنیا میں کورونا سے 9لاکھ 56ہزار 438 افراد چل بسے

243

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، کیپ ٹائون (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اموات 9لاکھ 56ہزار 438ہو گئیں جبکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 94 ہزار 541 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ20 لاکھ 51 ہزار 879 افراد صحت یاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار 466 رہ گئی۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد امریکا میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 171 ہو چکی ہے اور 69 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 221 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد بھارتی میں اموات کی مجموعی تعداد 85 ہزار 625 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی۔
/