بلوچستان ، کورونا کیسز کے باعث 11تعلیمی ادار ے بند

575

کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوروناوائرس پھر سراٹھانے لگا، یونیورسٹی سمیت 11تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔جن علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے ان میں کوئٹہ ،گوادر، ژوب اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں۔ بند کیے گئے تعلیمی اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔صوبہ کی واحد خواتین یونیورسٹی ، بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یونیورسٹی میں کوروناوائرس کا کوئی کیس تو رپورٹ نہیں ہوا تاہم صوبہ بھرسے یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد آتی ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کو بند کیا گیا جبکہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے شہروں کے اسکولوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عاید کر دی گئی ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے کوروناوائرس کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔