اورنج ٹرین منصوبے کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، چیئرمین سی پیک عاصم باجوہ

236

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا۔ منصوبے کے لیے اسٹاف کی بھرتی جاری ہے ، کرایے کا تعین کر لیا گیا ہے۔ اورنج ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پرچلایا جا رہا ہے ۔