آصف زرداری اور الطاف حسین میں رابطوں کا انکشاف

383

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بانی ایم کیو ایم کے مابین ابھی بھی رابطے ہیں۔اور ابھی بھی الطاف حسین کو ماہانہ 4 کروڑ روپے بھیجے جاتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب کرتارپور راہداری کے دوسری جانب بھارت میں کوئی ہلچل نوٹ کی گئی ہے جس کے بعد بھارت کو خبردار کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت اس راہداری کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے سنگین مقدمات کے باوجود غیر ملکی ایجنسیز ابھی تک الطاف حسین کو بچانے میں لگی ہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت میں موجو د ایم کیو ایم کے لوگوں میں سے بھی کچھ ابھی تک ایم کیو ایم لندن سے رابطے میں ہیں۔ہارون الرشید نے مزید انکشاف کیا کہ آصف علی زرداری اور بانی ایم کیو ایم کے مابین ابھی بھی رابطے ہیں۔اور ابھی بھی الطاف حسین کو ماہانہ 4 کروڑ روپے بھیجے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بانی ایم کیو ایم کو برطانیہ سے پاکستان لانے کی منظوری دے چکی ہے۔