گوادر‘ بین الاقوامی منشیات اسمگلر گروہ کے 2کارندے گرفتار

302

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ساحلی علاقے گودار میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقومی منشیات اسمگلر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گودارمیں عدالت کے احاطے سے منشیات اسمگلنگ کا بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر کو بیٹے قنبر سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتاراسمگلرز بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی ملک دشمن عناصر اور اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے،غیر قانونی کاروبار اور منشیات اسمگل کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔