محکمہ اینٹی کرپشن کے پنجاب بھر کی شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹس

381

لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال کرنے والی پنجاب بھر کی 44 شوگر ملوں کے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں نوٹسز میں مالکان کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی ملوں کے ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن کے دفاتر میں پیش ہوں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض شوگر ملوں نے طلبی کے نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔