سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل شروع

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل شروع ،سندھ کی میونسپل کارپوریشنز اور ٹائون کمیٹیوں کا کورونا میں اخراجات پر آڈٹ کیا جائے گا۔آڈیٹرجنرل کی ہدایت پر سیکرٹری بلدیات سندھ نے صوبے کے 68 بلدیاتی اداروں کا 24ستمبر کو آڈٹ کمیٹی کا اپنی صدارت میںاجلاس طلب کرلیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنرز19مارچ سے جون تک اخراجات کی تفصیل فراہم کریں اور اخراجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں ۔اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے میونسپل افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔