ن لیگ کے11 رکنی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے

181

اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے11 رکنی وفد کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے پی سی میں 11 رکنی وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔