پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 6 عدالتیں بندکردی گئیں

178

لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی6عدالتیں بند کردی گئیں ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4جبکہ گوجرانوالہ میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک ایک عدالت بند کردی گئی ہے۔ کیسز انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں مسترد کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بل پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل2020ء کے مطابق تفتیشی افسرعدالت کی اجازت سے 60 دن میں تکنیک استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیک میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔