کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

251

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو مزید24 گھنٹے گیس کی سپلائی معطل رہے گی، اب سی این جی اسٹیشنز آج صبح8 بجے کھلیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو مزید24 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام اسٹیشنز کو آج صبح8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی، مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری پیش آئے گی۔ واضح رہے کہ مختلف علاقوں سی ویو، صدر کے علاقوں، اورنگی، پی ای سی ایچ ایس بلاک6 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے عوام کے لیے کھانا پکانا مشکل تر بنا دیا ہے۔ ہوٹلز میں بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔