اپوزیشن کی اے پی سی کا مقام ایک بار پھر تبدیل

194

اسلام آباد ( آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی کثیر الجماعتی کانفرنس کا مقام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے اب یہ کانفرنس آج اتوار کو رمادہ ہوٹل کے بجائے اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہوگی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق لاجسٹک وجوہات اور شرکا و میڈیا کو سہولت دینے کے لیے اے پی سی کا مقام تبدیل کیا گیا ہے کہ اور اب یہ ہوٹل رمادہ کے بجائے میریٹ ہوٹل میں دن 12بجے ہوگی اس حوالے سے تمام شرکاکو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔