ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی

466

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے،ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی،ٹماٹر، برائلر مرغی ،گندم، چینی سمیت دودھ بھی مہنگا ہو گیا، پیاز، لہسن، چائے کی پتی، گرم مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.71فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس عرصے میں 26اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔