سراج الحق و دیگر کا پیر حمید الدین سیالوی کی رحلت پر اظہار افسوس

260

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معروف روحانی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی غلبہ دین کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے اپنی زندگی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو علیین میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کے خاندان اور مریدین کو صبر جمیل دے ۔علما و مشائخ رابطہ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد اور سیکرٹری جنرل پیر برہان الدین عثمانی نے بھی پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔