فرانسیسی صدر نے ترکی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

584

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی ترکی کو دی جانے والی دھمکیاں کام نہ آنے پر مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرانسیسی صدر نے ترک زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ ذمہ دارانہ بات چیت اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے ماحول اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں،یورپین پارلیمنٹ بھی ترکی کے ساتھ ٹھوس اور جامع مذاکرات کرے۔

فرانسیسی صدر نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیں آگے بڑھیں اور بات چیت کے دروازے ایک دوسرے کے لئے کھولیں۔

خیال رہے کہ ترکی نے فرانسیسی صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے میں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نپولین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ نپولین مر چکا ہے اور ان کی یہ پالیسی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔