اپریل تک کرونا ویکسین کی دستیابی متوقع ہے، امریکی صدر 

515

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سال کے آخرتک امریکا اپنے ہر شہری کے لئے نوول کرونا وائرس ویکسین تیار کرلے گا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ملک بھر میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی کم از کم 10 کروڑ یا اس سے کہیں زیادہ خوراکیں موجود ہونگیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہر ماہ کروڑوں خوراکیں دستیاب ہونگیں اور توقع ہے کہ اپریل تک ہر امریکی کیلئے کافی مقدار میں ویکسین موجود ہونگی اور جتنا جلد ہو سکا اتنی تیزی سے اس کی فراہمی ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان تب آیا جب انہوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ امریکہ اکتوبر میں ہی نوول کرونا وائرس ویکسین کی تقسیم شروع کر دے گا۔