سعودی عرب پرواز کا ٹکٹ بلیک میں دستیاب، مسافر پریشان

604

اسلام آباد: سعودی عرب پرواز کی اجازت ملتے ہی اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پی ائی اے اسلام آباد اسٹیشن کے باہر مسافروں کا رش، ٹکٹ نہ ملنے پر بلیک میں فروخت جاری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملتے ہی پی آئی اے نے 15ستمبر سے بکنگ کا آغاز کردیا  جس  کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں جبکہ پی آئی اے اسلام آباد آفس کے باہرمسافروں کا رش لگ گیا،  تاہم شعبہ ریزوویشن کے پاس محدود ٹکٹس ہونے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ کاونٹر پر بیٹھا عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ  ٹریول ایجٹس بلیک میں ٹکٹ (روپے 150000) فروخت کررہے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کے سی ای او نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافی کرائے کی وصولی پر سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے جبکہ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا ٹیکس سمیت کرایہ 84000 روپے ہے جس میں ایجنٹس کا کمیشن بھی شامل ہوتا ہے۔