ایران پر پابندیاں، یورپی ممالک کی جانب سے امریکا پر تنقید

460

یورپ: ایران پر امریکی پابندیاں عائد ہونے کے معاملے پر یورپی ممالک کی جانب امریکا کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ایران پر پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ميں سے تيرہ ارکان امريکی حکومت کے اقدامات کی مخالفت کررہے ہيں، سفارت کاروں کا ماننا ہے کہ شايد چند ہی رياستيں امريکی اقدام کے بعد ايران کے خلاف پابندياں بحال کريں۔

ایران سے امریکا کی بین الاقوامی جبری پابندیوں کیخلاف جرمنی برطانیہ اور فرانس پابندیوں میں نرمی پر متفق ہیں۔

تینوں یورپی ممالک نے اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ اس خط کے مطابق ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کا نفاذ قانونی تقاضوں کے خلاف ہوگا۔ جرمنی برطانیہ اور فرانس نے مطالبہ کیا کہ سن 2015 میں تہران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا نے سن 2018 میں یکطرفہ طور پرجوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

واضح رہے کہ امريکی حکومت ايران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندياں بحال کرنا چاہتی ہےتاہم اسے يورپی ممالک کی جانب سے شديد مخالفت کا سامنا ہےجس سے روايتی اتحاديوں کے مابين خليج پيدا ہورہی ہے۔