وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پھر علیل ہوگئے

406

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک بار پھر علیل ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد علالت کے باعث راولپنڈی سے لاہور کا سفر نہ کرسکے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود جسم میں کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

8 جون کو شیخ رشید کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ شیخ رشید میں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تھی تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے قرنطینہ میں رہے تھے۔ 26 جون کو وزیر ریلوے نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے تھے۔