صدر ٹرمپ ایف بی آئی ڈائریکٹر پر برہم، شدید تنقید

385

صدارتی الیکشن میں ممکنہ روسی مداخلت کی نشاندہی پرایف بی آئی کے ڈائرکٹرصدرڈونلڈٹرمپ کےنشانےپر آگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائرکٹرایف بی آئی کرسٹوفررےنےالیکشن میں روسی مداخلت کاخطرہ ظاہرکیاتھا اور کہا تھا کہ امریکی سفیدفام انتہاپسندگروہوں بھی خطرہ ہیں۔

دائیں بازوکےانتہاپسندوں کےذکرپرصدرڈونلڈٹرمپ ایف بی آئی ڈائرکٹرپربرہم ہوگئے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرسٹوفررےکودائیں بازوکےبجائےبائیں بازوکی تحریک پرتوجہ دینی چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کرسٹوفررےسےمتعلق مختلف آپشنزپرغورکررہےہیں،ہمیں سب سےبڑاخطرہ چین سےہے، یقین ہےکہ کرسٹوفررےمجھ سےاتفاق کریں گے۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈائرکٹرایف بی آئی کاکانگریس میں بیان مجھےپسندنہیں آیا، روس،شمالی کوریااوردیگرممالک سےمتعلق یہ کہاجاسکتاہےمگرچین سرفہرست ہے، ہیں جانتاکہ کرسٹوفررےنےچین کاذکرکیوں نہیں کیا۔