نون لیگ نے اے پی سی کے لیے پارٹی وفد کا اعلان کردیا

467

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پارٹی وفد کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا 11 رکنی وفد آل پاٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے۔

نون لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شریک ہوں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی۔ اے پی سی کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی۔