امریکا نے اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے کویت کے امیر کو نواز دیا

692

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کو امریکہ کا اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ لیجن آف میرٹ کا اعزاز دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے 91 سالہ امیر کے سب سے بڑے بیٹے نے اپنے والد کا یہ ایوارڈ وصول کیا۔

وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان می بتایا گیا ہے صباح الاحمد امریکہ کے دیرینہ دوست اور پارٹنر ہیں، کویت نے مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگ میں ہمیشہ امریکہ کی حمایت کی۔ داعش کے خلاف جنگ میں بھی کویتی امیر نے امریکی  کا ساتھ دیا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات اور اختلافات کو دور کرنے کے لئے بھی امیرِ کویت نے اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ امریکہ کا لیجن آف میرٹ ایک اعلیٰ فوجی اعزاز ہے جو امریکہ کی آٹھ سیکیورٹی فورسز کو اعلیٰ کارکردگی پر دیا جاتا ہے،یہ ایوارڈ غیر ملکی اور سیاسی شخصیات کو بھی امریکہ کے لئے بہترین خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔