طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے: وزیر تعلیم شفقت محمود

505
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل وزارت صحت سے مشاورت کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ 6 ماہ تدریسی عمل کی بندش نے طلبہ کو بُری طرح متاثر کیا ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بہت سوچ و بچار اور احتیاط سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ تعلیمی نظام کو تباہ کردے گا۔