بلوچستان: ضلع آواران میں پاک فوج کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

488

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع آواران میں پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجوگی پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔