فیس بک کی نئی ایپ؟

450

فیس بک نے چھوٹے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کو اپناتے ہوئے نئی ایپ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان فیس بک کے سی او او کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے جس میں چھوٹے کاروباری طبقے کے فیس بک پیجز، انسٹاگرام، پروفائلز کو باہم منسلک کر کے مشترکہ طور پر چلانے کا نظام ترتیب دیا جائے گا۔

فیس بک بزنس سویٹ نامی ایپ کے ذریعے بزنس مالکان ایک ہی ان باکس میں صارفین کے نوٹیفکیشن، میسجز اور الرٹ وصول کر سکیں گے۔

اس مخصوص ایپ میں مستقبل کے سامنے رکھتے ہوئے واٹس ایپ انضمام کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

اس ایپ کے ذریعے کاروباری حضرات اپنے بزنس پیجز، پروفائل کو ایک ہی جگہ سے کنٹرول کر سکیں گے اور بیک وقت فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر سکیں گے۔