چین-ہنگری قانون کے نفاذ میں باہمی تعاون

620

بیجنگ :چین کے ریاستی کونسلر ژاو کھ ژی نے ہنگری کے نائب وزیر اعظم سینڈر پنٹر سے فون پر رابطہ کر کے قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر نے گفتگو میں کہا کہ

قانون کے نفاذ سے متعلق تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی اور بیلٹ اینڈ روڈ سیکیورٹی کے شعبوں کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ ٹیلی کام نیٹ ورک فراڈ جیسے بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کرنا ہوگا،مفرور افراد کی وطن واپسی اور باقاعدہ اسٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں بھی تعاون کرتے ہوئے اپنی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے اور چین-ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اونچی سطح پر لے جانے کے لیےمسلسل کوششیں کرنا ہونگی۔