لیبیا میں جنگ بندی: ترکی اور روس حتمی معاہدے کے قریب

414

انقرہ:ترکی اور روس لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو  کا کہنا  ہے کہ لیبیا میں خانہ جنگی کا خاتمہ بہت زیادہ ضروری ہو گیا ہے کیونکہ آئندہ سال یہاں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ترکی اور روس لیبیا میں دو بڑے اتحادی ہیں، دونوں ملک ایک طویل عرصے سے لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے کسی ایک پوائنٹ پر متفق ہونے پر بات چیت کر رہے تھے۔

ترکی لیبیا کی آئینی حکومت کو فوجی تعاون دے رہا ہے جبکہ روس باغی ملیشیا کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ اور باغی ملیشیا کے درمیان مسلح تصادم جاری ہیں۔