قطر اور ترکی سے 46 پاکستانی ڈی پورٹ

559

پاکستان کے دو دوست ممالک قطر اور ترکی نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم 46 پاکستانی شہریوں کے ڈی پورٹ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی کے زریعے ڈی پورٹ ہوئے پاکستانی شہری اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے،حکام کو امیگریشن کے دوران 8 افراد کی روانگی کا ڈیٹا ملنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 38 افراد کا ریکارڈ نہ ملنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار کیےگئے ڈپورٹیز کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ترکی غیر قانونی طور پر مقیم 30 پاکستانی شہریون کو ملک بدر کرچکا ہے جو (ٹی کے 710) پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

قطر میں غیر قانونی طور پر مقیم 3 پاکستانی شہری بھی نجی ایئر لائن کی پرواز (کیو آر 632) کے ذریعے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔