جونیئر ایشیاہاکی کپ ، 35کھلاڑی کیمپ میں طلب

396

لاہور(جسارت نیوز)جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 30 جنوری 2021 ڈھاکا ، بنگلا دیش میں کھیلا جا ئے گا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو جدید سائنسی تکنیک سیکھانے کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاریوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ 22 ستمبر کو آرمی فزیکل فٹنس اسکول ، ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔آفیشلز میں دانش کلیم ہیڈ کوچ، رانا ظہیراحمد بابر کوچ، محمد عمران کوچ، مدثر علی خان کوچ، زاہد افضل کوچ، ابوزرعمراور ویڈیو تجزیہ محمد عا بد امین فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیرمین سلیکشن کمیٹی منظورجونیرکی سفارش پر صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجادکھوکھرکی ہدایت پر 35 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کی منظوری دی گئی۔ جس میں فل بیک کے لیے ارباز احمد ،سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ ، احتثام اسلم ، ہاف بیک کے لیے موئن شکیل، عقیل احمد، رضوان علی، اْسامہ، عاصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر ، قیصر ،عبدالباسط ، جبکہ فارورڈز کے لیے رومان خان ،غظنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل طیف ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شازیب خان ، حماد ایاز کو کیمپ میں بلایا گیا۔