ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش، مایوس کھلاڑی بیرون ملک منتقل

207

لاہور(آئی این پی)پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل سے مایوس ہوکر کھلاڑیوں نے بیرون ملک منتقل ہونا شروع کر دیا۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ آل رائونڈر رمیزراجہ جونیئر نیشنل بینک میں ملازم تھے اور پی ایس ایل میں معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ وہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بیرسل بلز اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئرکی بیرون ملک منتقلی سے لاعلم نکلی، بورڈ نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لیے رمیزراجہ جونیئرکا نام سندھ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ جونیئرکو امریکامیں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ کے لیے مقامی کلب نے بھاری معاوضہ کے عوض 5 سالہ معاہدے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔