کوروناکے دوران گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں تیزی

386

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں طویل عرصے تک کار شورومز، مارکیٹیں اور ہفتہ بازاروں کی بندش کے دوران مختلف اقسام کی گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گاڑی کے خریدار اور ڈیلرز نئی اور استعمال شدہ مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، رکشے، اور ٹریکٹر وغیرہ کی خرید و فروخت کے لیے دستیاب آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک پلیٹ فارم او ایل ایکس پر گاڑیوں کی خرید و فروخت 370 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، یہاں گاڑی بیچنے والے افراد اپنی گاڑیوں کی قیمت بتاتے ہیں ،تاہم خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان بھاؤ تاؤ کی بھی گنجائش ہوتی ہے۔